مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر کے
سرحدی رہائشی علاقوں میں کی جا رہی فائرنگ میں شہریوں کے مارے جانے پرسر حد
سے ملحق ریاستوں کے وزرائے اعلی سے بات چیت کی ہے۔ مسٹر سنگھ نے آج یہاں ایک پروگرام میں پاکستان کی جانب سے سرحدی علاقوں کے
رہائشی علاقوں کو
نشانہ بنا کر کی جا رہی فائرنگ کے بارے میں صحافیوں کے
سوالوں کے جواب میں کہا وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں، "ہندستان کی آن، بان اور
شان پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ " وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے سرحدی علاقوں میں سرحد پار سے فائرنگ کے
بارے میں متعلقہ ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت کی ہے۔